• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، وائس چانسلر کے ایم یو

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاورکے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید نے کہا کہ اخلاص سے کی گئی مسلسل محنت کا کو ئی نعم البدل نہیں ہے اساتذہ کو نصا ب کے ساتھ سا تھ طلباء و طالبات کی کر دار سا زی پر بھی خصو صی تو جہ دینا ہوگی۔ وہ کو الٹی انہا نسمنٹ سیل کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے ملحقہ ذیلی اداروں کے بہترین اساتذہ کو تو صیفی اسنا د دینے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سیلم گنڈاپور بھی موجو د تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ بہتر ین معلم وہ ہو تا ہے جو اپنے شاگردوں کو محض نصا بی تعلیم تک محدود نہیں رکھتا بلکہ کردار سازی اور ان میں دیگر خصوصیات پید ا کر نے کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے، تدریس ایک مقدس پیشہ ہے اس لئے اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عا ئد ہو تی ہے، یو نیورسٹی کے جن اسا تذہ نے سا ئنٹفک ایوالو ایشن کی بنیاد پر 85فیصد سے زائد سکور حا صل کیا ہے۔
تازہ ترین