• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری دلیری سے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، آرمی چیف

کشمیری دلیری سے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر ی دلیری سے بھارتی مظالم کا سامنا کررہے ہیں۔

آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کے دوران جوانوں سے گفتگو میں کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلسل محصور رہ کر بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔

کشمیری دلیری سے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، آرمی چیف
فائل فوٹو

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا ، ہر قیمت پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر آرمی چیف کو بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنائے جانے اور پاک فوج کی جوابی کارروائی پر بریفنگ دی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلسل محصور رہ کر بھارتی مظالم کا دلیری سے سامنا کررہے ہیں ۔

تازہ ترین