• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو پاکستان کیخلاف شرارت کا بھر پور جواب ملے گا،گور نر

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی۔بھارت جب بھی پاکستان کیخلاف شرارت کر یگا اس کوبھر پور جواب ہی ملے گا۔پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔کشمیر یوں کی آزادی کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ ہر قر بانی دینے کو تیار ہے اور دنیا بھر میں کشمیر یوں کا مقدمہ لڑ یں گے۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں لندن سے آنیوالے آل جماعتی حر یت کانفر نس کے عبد الحمید لون کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے کشمیر یوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارتی حکومت اور انکی فوج بے گناہ کشمیر یوں کی نسل کشی اورخواتین کے ساتھ ظلم وزیادتی کر کے دنیا کی بدتر ین دہشت گردی کر رہی ہے مگر اسکے باوجودکشمیر یوں کا جذبہ کم نہیں ہو رہا۔ بلکہ ہر گزرتے دن کیساتھ کشمیر یوں کا جذبہ اور تحر یک آزادی پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہی ہے۔
تازہ ترین