• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (جنرل رپورٹر ) وزارت ریلوے نے کمرشل اینڈ ٹرانسپوٹیشن گروپ کے گریڈ 19 اور20کے دو افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہے ۔ گریڈ 20کی آفیسر مس مریم گیلانی کو ڈائریکٹر لیگل افیئرز ریلوے ہیڈ کوارٹرزسے تبدیل کر کے چیف کمرشل مینجرتعینات کر دیا گیا ہے جب کہ گریڈ 19 کے آفیسر عمران حیات خان کوچیف کمرشل مینجرسے تبدیل کر کے ڈائریکٹر لیگل آفیئرزلگا دیا گیا ہے،علاوزازیں ریلوے نے گریڈ 18کے 15افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ٹی او ملتان طاہر مسعود مروت کو ڈی ٹی او پشاور ’ڈی ٹی او پشاور انور سعادات کی خدمات وزارت ریلوے کے سپرد ’ڈی سی او لاہور حامد فاروق قریشی کو ڈی ٹی او لاہور ’ ڈی ٹی ایم /ایل ڈی پی لاہور مس شہرین حنا اصغر کو ڈی سی او لاہور ’ڈی پی او ملتان نصیر احمد خان نیازی کو ڈی ٹی او ملتان ’اے سی ایم /ایف ہیڈ کواٹر ظہیر الدین کو اے او او میر پور ’اے ٹی او ٹو کراچی صحیب رشید کو اے او او میر پور ’سی ای او کے پاس تعیناتی کی منتظر صباحت مشتاق کو اے ٹی اوٹو کراچی ’ اور مس مرینہ عتیق کو اے ٹی او پشاور جبکہ آغا سعد رحمان کو اے ٹی او ملتان تعینات کر دیا گیا ہے ۔ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سی پی ٹو ہیڈ کواٹر جنید سلیم ملک کو ڈی دی ایڈمن پانچ وزارت ریلوے اسلام آباد ’ڈی ایم سی ٹو کراچی شیخ ظفر کو ڈی ڈی ای ون وزارت ریلوے اسلام آباد ’ایکس ای ایس ایم ہیڈ کواٹر مدثر الطاہر کو ریسرچ آفیسروزارت ریلوے اسلام آباد ’ڈی ٹی او پشاور انوار سعادات کو ڈی ڈی ٹی ونوزارت ریلوے اسلام آباد’جبکہ ڈی ٹی او لاہور نثار نذیر کو ڈی ڈی سی ون وزارت ریلوے اسلام آبادتعینات کر نے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔
تازہ ترین