• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی سی کی تشکیل کردہ کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں، بی ایس او پجار

کوئٹہ(آن لائن)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار)کے مرکزی ترجمان نےبیان میں کہا ہے کہ وائس چانسلر کی طرف سے جامعہ بلوچستان کے اسکینڈل پرتشکیل کردہ کمیٹی کو یکسر مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3سال سے تمام طلباء تنظیموں کی طرف سے جامعہ بلوچستان کےاعلیٰ افسر کی اقرباء پروری کے کارناموں سے بلوچستان کی مختلف سیاسی پارٹیوں کوآگاہ کیا جاتا رہا،کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 3مہینے بھوک ہڑتالی کیمپ تک لگا یاگیا لیکن ہماری آواز کوئی سننے والا نہیں تھا بس کمیٹی پر کمیٹیاں بنتی رہیں لیکن رزلٹ کچھ نہ نکل آیا، آج جامعہ بلوچستان کے اسکینڈل نے ہمارے موقف کی تائید کر دی ،انہوں نے کہا کہ طالبات کو ہراساں اور ان کو نوکری اور نمبروں کا لالچ دے کر بلیک میل کیا جاتا ہے جامعہ بلوچستان کو سیکورٹی کے نام پر مختلف مقامات پر کیمرے نصب کئے جاتے رہے حتیٰ کہ واش رومز تک میں کیمرے نصب کئےگئے، انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی تحقیقا ت کے دوران وائس چانسلر کو معطل کردیا جائے تاکہ شفاف تحقیقات ہوسکے،انہوں نے کہا کہ آج 11بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے طلباء تنظیموں کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین