گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے زیر اہتمام 228وکلاء نے پریکٹس لائسنس کے حصول کیلئے انٹری ٹیسٹ دیئے مختلف اداروں سے اپنی وکالت کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد228وکلاء نے گزشتہ روز قائداعظم بار ہال سیشن کورٹ گوجرانوالہ میں انٹری ٹیسٹ دیئے اس موقع پر صدر بار گوجرانوالہ اور سیکرٹری بار نے دیگر وکلاء کے ساتھ ملکر تحریری ٹیسٹ لیا کامیاب ہونے والے امیدواروں کی لسٹ آویزاں کر دی جائیگی ان میں17لیڈیز وکلاء نے بھی حصہ لیا۔