• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو قتل ، پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے مقدمہ کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کر دی، بینظیر بھٹو قتل کیس میں ضمانت کے بعد بیرون ملک فرار ہو جانے پر عدالت نے پرویز مشرف کو باقاعدہ اشتہاری قرار دیکر ان کی پاکستان میں تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب کی تھیں لیکن تفصیلات فراہم کئے جانے کے بعد ملزم کے ایک بینک اکائونٹ سے رقم کم ہونے پر عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے سے وضاحت طلب کر رکھی ہے۔

تازہ ترین