وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کو شانگلہ پہنچنے پر لوگوں کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑا۔
شوکت یوسفزئی کے شانگلہ پہنچنے پر ہنگامہ آرائی ہوئی اور لوگوں نے نعرے بازی شروع کردی۔
صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا چند روز قبل قتل ہونے والے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے گھر فاتحہ خوانی کے لیے گئے تھے۔
وہاں موجود طلبہ نے ای ڈی او کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر شوکت یوسفزئی کے سامنے احتجاج کیا۔
وزیر اطلاعات کے پی کے شوکت یوسفزئی کو سیکورٹی اہلکاروں نے بحفاظت احتجاج کی جگہ سے نکال لیا۔
واضح رہےکہ چند دن قبل قتل ہونے والے ڈی ای او کے ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے۔