• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخاب : پیپلز پارٹی کو اپنے گڑھ لاڑکانہ میں شکست

پاکستان پیپلز پارٹی اپنے گڑھ پی ایس 11 لاڑکانہ 2 کے ضمنی انتخاب میں ہار گئی، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار معظم عباسی کامیاب ہوگئے۔

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 11 لاڑکانہ کےتمام 138 پولنگ اسٹیشن کے نتائج موصول ہوگئے، جن کے مطابق جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی 31 ہزار 557 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 26 ہزار 21 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پیپلز پارٹی کو اپنے گڑھ لاڑکانہ میں شکست


یہ بھی پڑھیے: PS11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

اس طرح جی ڈی اے کے معظم عباسی نے یہ نشست 5ہزار 536 ووٹ کی برتری سے دوبارہ حاصل کرلی۔

پی ایس 11 کی نشست پر دوبارہ کامیابی حاصل کرنے پر معظم عباسی کی رہائش گاہ پر پہلے سے جمع جی ڈی اے کے کارکنوں نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی اور جیت کا جشن منانا شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق حلقے کے 20 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 50 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔اس نشست پر 2018ء کے الیکشن میں جی ڈی اے کے معظم عباسی کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے پیپلز پارٹی کی ندا کھوڑو کو شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: دھاندلی روکنا منتخب نمائندوں کا جمہوری حق ہے، بلاول

واضح رہے کہ معظم عباسی کو 26 ایکڑ اراضی چھپانے پر سپریم کورٹ نے نشست خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا، تاہم جی ڈی اے کی جانب سے اس نشست پر ضمنی انتخاب میں ایک بار پھر سے معظم علی کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔

تازہ ترین