• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PS11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، حلقے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے معظم عباسی کے درمیان کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

حلقے کے 138 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کے عمل کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

PS11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری


یہ بھی پڑھیے: لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں سخت مقابلہ متوقع

ذرائع کے مطابق حلقے کے 20 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 50 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

اس نشست پر 2018ء کے الیکشن میں جی ڈی اے کے معظم عباسی کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے پیپلز پارٹی کی ندا کھوڑو کو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ معظم عباسی کو 26 ایکڑ اراضی چھپانے پر سپریم کورٹ نے نشست خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا، تاہم جی ڈی اے کی جانب سے اس نشست پر ضمنی انتخاب میں ایک بار پھر سے معظم علی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین