• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ریزرویشن سسٹم سے آمدنی بڑھی، چیف ایگزیکٹو پی آئی اے

کراچی (جنگ نیوز) پی آئی اے اور ترک آئی ٹی کمپنی ہٹ اٹ کے درمیان کاروباری اشتراک کی پہلی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے ساتھ تکنیکی اشتراک نہایت شاندار رہا ہے اور اس نئے ریزرویشن سسٹم کی بدولت پی آئی اے کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے موبائل ایپ کا بھی آغاز کر دیا ہے جس کے ذریعے مسافر اپنے موبائل فون پر ریزرویشن بھی کرسکیں گے۔ ترک کمپنی ہٹ اٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مادام نور گوکن نے بھی خطاب کیا اور پی آئی اے کے ساتھ اپنے کاروباری اشتراک کو دونوں کمپنیوں کیلئے سود مند قرار دیا۔ تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا جبکہ ریزرویشن سسٹم کی کامیاب تکمیل پر پی آئی اے کے ڈی جی ایم اسد بخاری اور ہٹ اٹ کی منیجر ایمنی اردو کو خصوصی تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔ تقریب میں ترکی کے قونصل جنرل، پی آئی اے اور ہٹ اٹ کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ قبل ازیں ترک کمپنی کے وفد نے پی آئی اے کے زیر اہتمام الشفاء ٹرسٹ میں خصوصی بچوں کے سکول کا دورہ کیا اور بچوں کی تھراپی کے لئے مشینری کا تحفہ دیا۔

تازہ ترین