اسلام آباد (خبرایجنسی)وفاقی وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے اعتراف کیا ہے کہ گلی محلوں میں آئس و کرسٹل جیسی منشیات پھیل رہی ہیں اور اسکولوں و کالجوں سمیت دیگر اداروں میں منشیات عام ہے، ملک سے منشیات کے ناسور کا خاتمہ ضرور کریں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں قائمہ کمیٹی اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں انہوں نے تسلیم کیا کہ اگر منشیات فروشی کی بات ہورہی ہے تو وہ درست ہے۔