لاہور(نمائندہ جنگ) چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتارن لیگی رہنما مریم نواز سے ان کے بیٹے ، بیٹیوں اور دیگر اہل خانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی ، ان کے شوہر کیپٹن(ر ) محمد صفدر شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے ملاقات کیلئے نہ آ سکے جبکہ جیل حکام نے ڈاکٹر عدنان کو مریم نواز سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔