• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سملی ڈیم روڈ اور بھارہ کہو میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے نےسملی ڈیم روڈ ، بھارہ کہو میں آپریشن کیا۔741 تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیاجبکہ نیشنل پولیس فائونڈیشن سیکٹر ای 11 میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 11مکانات کو سر بمہر کر دیا گیا۔سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے بھارہ کہو کے علاقے میں میگا آپریشن کر کے سرکاری اراضی کو واگزار کرا لیا۔آپریشن میں 386 شیڈز، 30 کھوکھاکیبن، 68 سیڑھیاں، 29 دکانیں، 30 تندور، 163 سائن بورڈ اور سبزی و فروٹ کے 35 سٹالز ختم کر دیئے گئے ، علاوہ ازیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مختلف ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے سامان ضبط کر لیا جسے سی ڈی اے سٹور میں جمع کرا دیا گیا۔

تازہ ترین