• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ذیلی اداروں کے دفاترمنتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار) پنجاب حکومت نےایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور اس کے ذیلی اداروں کے دفاتر پرانے سیکرٹریٹ سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔جبکہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا دفتر بھی منتقل کیا جائے گا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کچھ شعبہ جات کو اپر مال پر قرآن اکیڈمی اور کچھ کو قائد اکیڈمی وحدت روڈ پر منتقل کیا جائے گا۔اس حوالےسےمحکمہ سکول ایجوکیشن کی بلڈنگ میں موجود پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ کو بھی بلڈنگ خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیاگیا ہے۔ جبکہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا دفتر ٹھوکر نیاز منتقل کیا جائے گا۔اس حوالےسے معلوم ہوا ہےکہ دو ماہ کے اندر تمام دفتر کی منتقلی کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین