• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد میں خواتین گنڈا ماروں کا پولیس کانسٹیبل پر تشدد

پشاور(کرائم رپورٹر) کارخانو چیک پوسٹ پشاور پر خاتون سمیت 3 گنڈا ماروں نے نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے میں رکاوٹ بننے والے پولیس کانسٹیبل کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اُس کے دانت توڑ ڈالے، موقع پر موجود دیگر اہلکاروں نے ملزمان کو گرفتار کرکے مجروح کانسٹیبل کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر نور علی شاہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز وہ کارخانو چیک پوسٹ پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اس دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء کو قبضہ میں لینے کے دوران 3 گنڈا ماروں زر محمد ولد باچا رحمن، رحیم اللہ عرف مزمل اور مسماۃ پٹ مخے نے کانسٹیبل شفیق کو پکڑکرتشدد کا نشانہ بنایا۔شروع کردیا جس کے نتیجہ میں اُس کے دانت ٹوٹ گئے اور وردی بھی پھٹ گئی۔ اے ایس آئی نور علی شاہ کے مطابق واقعے کے بعد انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور مجروح کانسٹیبل کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
تازہ ترین