• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایس ایس پی کا نصرت مینہ مہاجر کیمپ شمشتو میں ڈینگی سے بچائو سپرے

پشاور (خصوصی نامہ نگار) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے نصرت مینہ مہاجر کیمپ شمشتو میں ڈینگی سے بچائو کا سپرے کیا جس کی درخواست کیمپ انتظامیہ نے کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ کیمپ سے ڈینگی کے کئی کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس پر انتظامیہ نے ڈبلیو ایس ایس پی سے ر جوع کیا تھا کیمپ انتظامیہ کی درخواست پر زون۔ اے کی ٹیم سپرے کیلئے کیمپ بھیجی گئی کیمپ کے علاوہ ملحقہ علاقوں میں بھی سپرے کیا گیا۔ کیمپ انتظامیہ نے سپرے کرانے پر ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ادھر ڈبلیو ایس ایس پی کے زیر اہتمام یونین کونسل 21 یکہ توت میں آگاہی واک نکالی گئی اور سکول بچوں کو صفائی و پانی کی اہمیت بارے آگاہی دی گئی۔جس کے شرکاء مختلف علاقوں اور بازاروں میں گئے ، ڈینگی سے بچائو، پانی اور صفائی کی اہمیت بارے نعروں پر مبنی پمفلٹس اور بروشرز تقسیم کئے۔
تازہ ترین