• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کا بجھانے سے انکار

کراچی کی شارع فیصل پر ایک کمپنی کے دفترمیں آگ لگ گئی، تاہم فائر بریگیڈ کا عملہ ہڑتال پر ہونے کے باعث آگ بجھانے نہیں پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے پی سی سی ایچ ایس بلاک 6 محمد علی سوسائٹی میں واقع ایک نجی کمپنی میں آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

شہر میں فائر بریگیڈ کی جاری ہڑتال کے باعث عملہ بلائے جانے پر بھی ریسکیو کے لیے نہیں پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں پاک بحریہ کے 2 فائر ٹینڈر حصہ لے رہے ہیں، جبکہ علاقے اور عمارت میں موجود لوگ بھی اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔


واضح رہے کہ فائر فائٹرز مالی اور معاشی حالات سے تنگ آکر 16 ماہ کے فائر رسک الاؤنس (اوور ٹائم) کی ادائیگی کے لیے فائر بریگیڈ ہیڈ کوارٹر میں کیمپ لگا کر احتجاج کر رہے ہیں۔

تازہ ترین