پنجاب کے ضلع راجن پور میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ نے 3 افراد کی جان لے لی، واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
راجن پور کی حکیم کالونی کے قریب عدالت میں پیشی پر آنے والے 4 افراد پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا، ریسکیو عملے نے زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں واقعہ کھوسہ برادری اور گوپانگ برادری کے درمیان پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں سپرہائی وے پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک
جاں بحق افراد کا تعلق کھوسہ برداری سے ہے، کھوسہ برادری نے کچھ سال قبل گوپانگ برداری کے افراد کو قتل کر دیا تھا جس کے سلسلے میں یہ افراد پیشی پر راجن پور آئے ہوئے تھے کہ گوپانگ برادری کے 4 افراد نے فائرنگ کر کے ان 3 مخالفین کو قتل کر دیا۔