• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطالوی سیکرٹری جنرل ڈیفنس کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اطالوی سیکرٹری جنرل ڈیفنس کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ


اطالوی سیکرٹری جنرل ڈیفنس اور لیفٹیننٹ جنرل نیکولو فالساپرنا نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

اٹلی کے سیکرٹری جنرل ڈیفنس اور لیفٹیننٹ جنرل نیکولو فالساپرنا کے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد پر ائیر مارشل عاصم ظہیر، وائس چیف آف ائیر اسٹاف، پاکستان ائیر فورس نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے اُنہیں سلامی پیش کی۔

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

لیفٹیننٹ جنرل نیکولو فالساپرنا نے وائس چیف آف ائیر اسٹاف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں معزز شخصیات نے پیشہ ورانہ دلچسپی اور باہمی تعاون کے اُمور پر تباد لہ خیال کیا۔

تازہ ترین