• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی مارچ، فضل الرحمٰن اور شہباز شریف میں لائحہ عمل طے پاگیا

آزادی مارچ، فضل الرحمٰن اور شہباز شریف میں لائحہ عمل طے پاگیا


آزادی مارچ کےلیے اپوزیشن نے حکمت عملی تیار کرلی، مولانا فضل الرحمٰن اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف میں لائحہ عمل طے پاگیا۔

شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں آنے والے  وفد کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر  ن لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال، سابق وفاقی وزیر رانا تنویر، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، پرویز ملک جبکہ جے یو آئی ف کے اکرم خان درانی اور عبدالغفور حیدری موجود تھے۔

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات میں حکومت مخالف احتجاج اور آزادی مارچ سمیت مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی صدر نے حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن سے مکمل تفصیلات لیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی صدر اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آزادی مارچ کے حوالے سے اپوزیشن کی حکمت عملی تیار کی گئی۔

تازہ ترین