• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے جید علماء کرام اور مشائخ کی ملاقات

وزیراعظم سے جید علماء کرام اور مشائخ کی ملاقات


وزیراعظم عمران خان نے مدرسہ اصلاحات اور مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر ملک کے جید علماء کرام اور مشائخ سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن، مولانا طاہر اشرفی و دیگر شریک تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، وزیرِتعلیم شفقت محمود، مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان، وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مدارس میں دینی تعلیم سمیت سائنسی و تیکنیکی تعلیم بھی دی جائے، حکومت مدارس کے طلبا کو برابری کی بنیاد پر مواقع دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مدارس کے طلبا بھی ڈاکٹر، انجینئر، آرمی افسر اور پولیس افسر بنیں۔

ذرائع کے مطابق علماء و مشائخ نے وزیراعظم عمران خان کو اس معاملے پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مدارس اصلاحات میں علماء بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

تازہ ترین