پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مجھے ڈر ہے مو لانا فضل الر حمٰن اپنے لوگو ں کو بہت ٹف ٹائم دینے وا لے ہیں، یہ مارچ ان کا جمہوری حق ہے، قانون کے دائرے میں رہتے ہو ئے اپنا حق استعمال کر یں۔
اسلام آباد کے سرکاری سکول میں کشمیر بلاک کے افتتاح کے موقع پر اسد عمر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جو کر رہے ہیں وہ کچھ اور کر رہے ہیں، نہیں پتہ کون سے الیکشن کمیشن نے ان کی شنوائی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیے: مولانا سیاست کریں غنڈہ گردی نہیں، شوکت یوسفزئی
دوسری طرف وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا ہمارے منشور میں بھی تھا کہ پاکستان میں یکساں تعلیم لائے گئے، اسلام آبا د کے جو بچے اسکولوں سے محروم تھے آج ساڑھے11ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔
اس سے قبل وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا سیاست کریں، غنڈہ گردی نہ کریں، بتائیں دھاندلی کہاں ہوئی ہے تاکہ وہ حلقے کھول دیے جائیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دوبارہ مذاکرات کی کوشش شروع کی ہے، اپوزیشن سے رابطوں کا اچھا جواب مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: فضل الرحمٰن اور شہباز شریف میں لائحہ عمل طے پاگیا
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے ایجنڈے پر اڑے ہوئے ہیں، احتجاج کی اجازت ہے اگر انتشار کیا گیا تو سیکیورٹی ادارے خود نمٹیں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے بلاول بھٹو کو تنظیم سازی پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب تو لاڑکانہ بھی آپ کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے آپ اس پر توجہ دیں۔