کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دفترخارجہ کے باہر 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے باہر آج سہ پہر تین بجے لوگ جمع ہوئے اور ایک منٹ کی مکمل خاموشی اختیار کی گئی، ملک بھر میں سائرن بھی بجایا گیا۔
سیکر ٹر ی خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ 75روز سے کشمیر میں غیر قانونی، غیر انسانی سلوک ہو رہا ہے، 5 اگست کے بعد سے وزیراعظم اور پاکستان کے تمام اداروں نے کشمیر کے ایشو پہ بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روز اول سے پاکستانی قوم کشمیریوں کےساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے، پاکستا ن کے عوام کشمیریوں پر بھارتی ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں اور آئندہ بھی آواز اٹھاتے رہیں گے۔
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کا کہنا تھا کہ جب تک ہم لوگ کشمیر کو بھارت سے آزاد نہ کرا لیں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر حکام بھی شریک ہوئے، جس میں قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔