• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب کی لاہور میں ہسپانوی سفیر سے ملاقات

گورنر پنجاب کی لاہور میں اسپین کے سفیر سے ملاقات


اسپین کے سفیر مینول ڈورین نے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور صوبائی وزیر خزانہ سے ملاقات کی۔

لاہور میں گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور معیشت سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

گورنر پنجاب نے دوران گفتگو کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔

اس موقع پر چوہدری سرور نے مینول ڈورین کو اعزاز سے بھی نوازا۔

تازہ ترین