• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنالوجی کے باوجود جوانوں کی مہارت و تربیت اہم ہے، آرمی چیف

ٹیکنالوجی کے باوجود جوانوں کی مہارت و تربیت اہم ہے، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود جوانوں کی مہارت اور تربیت اہم ہے، جسمانی فٹنس اور اعلیٰ تربیتی معیار پر پاک فوج کو فخر ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کے دورے میں پیسز چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور تربیتی مشق فارمیشن کا معائنہ کیا۔

آرمی چیف نے افسران سے ماحول، چیلنجز اور رسپانس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے باجود جوانوں کی مہارت اور تربیت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جسمانی فٹنس اور اعلیٰ تربیتی معیار پاک فوج کا طرۂ امتیاز ہے۔

آرمی چیف نے چیمپئن شپ میں فاتح افسران اور جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گوجرانوالا کور کی ٹیم نے 8 ویں آرمی پیسز چیمپین شپ جیت لی، انجینئر سینٹر ٹیم 7 ویں ینگ سولجرز پیسز چیمپین شپ کی فاتح رہی۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

تازہ ترین