• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا، بلاول

سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا، بلاول


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے، جو سلیکٹد ہوتا ہے اس کے خلاف جدوجہد کرنا ضروری آجاتا ہے۔

کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پی پی نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں دھاندلی کرکے الیکشن کو متنازع بنایا گیا، پولنگ ایجنٹس کو اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ عوام کی خدمت نہیں کرسکتا، اب اس کے خلاف جدوجہد کرنے کا وقت آگیا ہے۔

 سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا، بلاول
جو سلیکٹد ہوتا ہے اس کے خلاف جدوجہد کرنا ضروری آجاتا ہے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ منتخب سیاستدانوں کو جیل میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ کالعدم تنظیموں کو سپورٹ کیا جارہا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم اپنے مینڈیٹ پر ڈاکا نہیں پڑنے دیں گے اور اس کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، ہم اُنہیں نہیں چھوڑیں گے، ہر دھاندلی کو بے نقاب کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب دھاندلی زدہ حکومت آتی ہے تو پھر وہ عوام کا خیال نہیں کرتی، وہ کسی اور کی خواہش پر اقتدار میں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی دھاندلی زدہ حکومت کو بے نقاب کریں گے اور ضرور کریں گے۔

تازہ ترین