• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ ،مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا روکنے کی درخواست خارج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمن کا دھرنا روکنے کی تیسری درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی ہے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہری آصف محمود کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار آصف محمود اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر فاضل عدالت نے عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی۔ واضح رہے کہ درخواست میں وزارت داخلہ ، وزارت انسانی حقوق ، آئی جی اسلام آباد اور مولانا فضل الرحمن کو فریق بناتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) پر پابندی عائد کرنے کی بھی استدعا کی گئی تھی۔
تازہ ترین