• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا لاڑکانہ ضمنی الیکشن کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ‘ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس 11لاڑکانہ میں ضمنی الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سچ کو چھپایا نہیں جاسکتا‘ ہم اس سلیکشن کو بے نقاب کریں گے‘ہم دوبارہ انتخابات کرواکر اس سیٹ کو جیتیں گےجبکہ پیپلزپارٹی کے لیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو بھیجے گئے خط میں کہاہے کہ پارٹی کے امیدوار اور انکے پولنگ ایجنٹوں کو گنتی کے عمل کو دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔تاہم الیکشن کمیشن نے اعتراضات مسترد کردیے۔
تازہ ترین