• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی کی شہباز شریف پر تنقید، ٹی وی سے پتہ چلا صدر ن لیگ نے آزاد ی مارچ کی کمانڈ اسفندیار کو دینے پر اعتراض اُٹھایا، افتخار حسین

پشاور(نمائندہ جنگ)عوامی نیشنل پارٹی نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے آزادی مارچ کے کمانڈ کے طور پر اسفندیار ولی خان کے نام پر مبینہ اختلاف کی خبروں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسفندیار ولی خان نے پختون روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کو یہ آفر کی تھی کہ اگر آپ گرفتار ہوتے ہیں تو میں مارچ کی قیادت خود کرونگا،جسے مولانا فضل الرحمان نے شکریہ کیساتھ تسلیم کرلیا اس پر اعتراض کی بجائے تمام سیاسی قائدین کو اس جراتمندانہ اقدام پر اسفندیار ولی خان کا مشکور ہونا چاہیے، اس سلسلے میں اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہےکہ اُن کو ٹی وی کے ذریعے پتہ چلا کہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز کی ملاقات میں شہباز شریف نے اعتراض اُٹھایا ہے کہ آزادی مارچ کی کمانڈ مولانا نے اپنے بعد اسفندیار خان کو کیوں دی ؟شہباز شریف کے اس سوال پر ردعمل دیتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور اسفندیار ولی خان کی ملاقات میں اے این پی کے قائد اسفندیار ولی خان نے خود مولانا صاحب کو پختون روایات کے مطابق یہ آفر کی کہ جے یو آئی قائدین کی گرفتاری کی صورت میں مارچ کی قیادت وہ خود کرینگے۔
تازہ ترین