اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات کے نتائج اس امر کا ثبوت ہیں کہ لاڑکانہ بھٹو کا گڑھ نہیں رہا،دھاندلی کا رونا رونے والوں کا بیانیہ پنکچر ہوگیا،لاڑکانہ میں ہونے والی شکست ان کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔