• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ،ویڈیو کیس کے مرکزی ملزم کا جوابی بیان حلفی جمع

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)جج ارشد ملک ویڈیو کیس کے مرکزی کردار ناصر بٹ نے جج کے بیان حلفی پر جوابی بیان حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل کرا دیا ہے۔جوابی بیان حلفی میں ناصر بٹ نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ کسی بھی مرحلے پر جج ارشد ملک کو دھمکانے،بلیک میل یا خوفزدہ کرنے کی کوشش نہیں کی۔اگر جج ارشد ملک کو دھمکیاں مل رہی تھیں تو انہوں نے مانیٹرنگ جج یا سیکورٹی عملے کو آگاہ کیوں نہ کیا؟ ناصر بٹ نے اپنے جوابی بیان حلفی میں مزید کہا ہے کہ آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ اور ٹرانسکرپٹ منظر عام پر آنے کے بعد جج ارشد ملک نے مجھ پر الزامات عائد کئے،مجھے جج کی ملتان وڈیو کا علم ہی نہیں تھا۔
تازہ ترین