• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی مختلف کارروائیاں،17ملزمان گرفتار،اسلحہ ،منشیات اور سامان برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 17ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،منشیات اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے ،تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مگرور ملزم نوید شاہ کو گرفتار کر کے 1050گرام چرس برآمد کر لی ہے،سعید آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر ملزم کامران کو گرفتار کر کے چوری کی گئی موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہے،اتحاد ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش اور 2 اسٹریٹ کرمنل سمیت 4ملزمان تیمور خان،سیف اللہ،امین اور شاہد اقبال کو گرفتار کر یا ہے، ملزمان سے 2 پستول،منشیات،کیش اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے،پریڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریت کرمنل سمیت 3ملزمان یونس،اسلم اور زرنائی کو گرفتار کر لیا ہے،ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ،منشیات اور کیش برآمد کر لیا ہے،ملزمان اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں،پیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد فصیح کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم سے اسلھہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے، پیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا مافیا کا کارندہ نصیر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،میمن گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش دو ملزمان غلام علی اور غلام نبی کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہے ،دوسری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شاہد کو گرفتار کر لیا ہے،پی آئی بی کالونی پولیس نے کاروائیکرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے دو کارندے گرفتار کر لیا ہے،ملزمان سے 2 پستول،موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمدکر لیا ہے، ملزمان سے ملنے والی موٹر سائیکل KKK_2067 تھانہ عزیز بھٹی کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔
تازہ ترین