آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کراچی: پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

کراچی کے علاقے فریئر میں تلخ کلامی پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا، اہلِ محلہ نے فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

فریئر تھانے کی حدود چانڈیو ولیج میں پیش آنے والے واقعے میں پولیس اہلکار فہد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ٹانک میں بس پر فائرنگ، لاشوں کے ہمراہ لواحقین کا دھرنا

فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے نوجوان نے الزام لگایا ہے کہ واقعے کے وقت اہلکار نشے کی حالت میں تھا اور تلخ کلامی پر اس نے فائرنگ کر دی۔

پولیس اہلکار سیکیورٹی زون 2 میں تعینات ہے، اس نے بیان دیا ہے کہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ آیا تھا تو اسے لگا کہ کچھ لوگ اس کا پیچھا کر رہے ہیں، جس پر اس نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اصل واقعہ کیا ہے، اس حوالے سے زخمی نوجوان کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید