• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک اور انڈونیشین بحریہ کی مشترکہ مشق اختتام پذیر

پاک اور انڈونیشین بحریہ کی مشترکہ مشق اختتام پذیر


پاک بحریہ اور انڈونیشین بحریہ کے اسپیشل سروس گروپس کی مشترکہ مشق سی تھنڈرIV- اختتام پذیر ہوگئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چوتھی سالانہ بحری مشق سی تھنڈر کراچی اور کھلے سمندر میں سات روز تک جاری رہی، جس میں پاک بحریہ کے بحری جہازوں، سی کنگ ہیلی کاپٹرز، اسپیشل فورسز بوٹس نے حصہ لیا۔

مشق کا مقصد اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین روابط، آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ تھا۔ مشق کے دوران انسداد دہشت گردی کے لیے بحیرہ عرب میں میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنز کیے گئے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشق سی تھنڈر پاکستان اور انڈونیشین بحریہ کے مابین مضبوط عسکری تعلقات کی عکاسی ہے۔

مشق کے دوران حاصل کیے گئے پیشہ ورانہ تجربات دونوں بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

تازہ ترین