• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن


بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے ہفتے کو بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھی۔

سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ کی زیر نگرانی ضلع وسطی میں پاور ہاؤس چورنگی سے سرجانی تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

اس دوران ٹھیلے، پتھارے، کیبن، کھانے پینے کے اسٹال، ریڑھیاں، تخت، کرسیاں، میزیں، پنجرے اور دیگرسامان ضبط کرکے اسٹور میں جمع کرادیا گیا جبکہ دکانوں کے سامنے قائم تجاوزات بھی مسمار کرکے دکانداروں کو تنبیہ کی گئی کہ وہ تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں، تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف دوبارہ کارروائی کی جائے گی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی محکمہ انسدادِ تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی اور تجاوزات قائم کرنے والے اپنے نقصان کے خود ذمے دار ہوں گے۔

تازہ ترین