• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزراء تبدیل کرنا مسئلے کا حل نہیں، سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تبدیلی میں اب مزید تبدیلی ناگزیر ہے۔قوم کاسمیٹک تبدیلی کی بجائے حقیقی تبدیلی چاہتی ہے ۔چند وزراء کی تبدیلی مسئلے کا حل نہیں ،قوم حقیقی تبدیلی چاہتی ہے،پی ٹی آئی حکومت مکافات عمل کا شکار ہے۔پی ٹی آئی حکومت کو مکافات عمل کا سامنا ہے ۔تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے جب ترقی کا پہیہ الٹا گھومتا ہے تو حکومتوں کی الٹی گنتی شروع ہوجاتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے مختلف سطح کے ذمہ داران کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت اپنے خلاف احتجاج کے اعلان ہی سے حواس باختہ ہوگئی ہے۔
تازہ ترین