• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھوکر نیاز بیگ سےجلوموڑ تک 60ٹرام چلائی جائیں گی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو موڑ تک ٹرام منصوبے میں 60 ٹرام چلائی جائینگی ۔ ایک ٹرام میں 140 افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہوگی ۔ٹھوکر سے جلو موڑ تک ٹرام چلانے کیلئے مخصوص ٹریک بچھایا جائے گا۔ ٹریک پر عام ٹریفک بھی چل سکے گی۔ ٹرام بجلی اور بیٹری پر چلائی جائے گی۔ ٹرام ایک بار چارج کرنے سے 80 کلو میٹر تک چلے گی۔ ٹرام کو کھڑا کرنے کے لیے 2 مقامات پر ڈپو بنائے جائیں گے۔ ایک ڈپو ٹھوکر نیاز بیگ اور دوسرا جلو موڑ پر بنایا جائے گا ۔
تازہ ترین