ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر جنر ل قمرالزمان قیصرانی کی زیرصدارت انسداد ڈینگی اور پولیومہم کا جائزہ اجلاس گز شتہ روز منعقد ہوا ۔ قمرالزمان قیصرانی نے کہا کہ جن محکموں کے سرویلنس ٹارگٹ کم ہیں وہ سرگرمیاں تیز کریں۔ سکول ایجوکیشن اور محکمہ لوکل گورنمنٹ سرویلنس کارکردگی بہتر بنائیں۔ اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ علی ٹاؤن ڈسپوزل کا سیمپل پازیٹیو آیا ہے۔ پولیو کی تیسری مہم 4نومبر سے شروع ہو گی جس میں 8لاکھ 96ہزار 828بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کیلئے 2240ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ مانیٹرنگ کیلئے 412انچارج اور 134میڈیکل آفیسرز مقرر کئے گئے ہیں۔ قبل ازیں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی صائمہ سعید اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کے زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کے لیے بھی اجلاس منعقد ہوا۔صائمہ سعید نے مہم پر اطمینان کا اظہار کیا۔