• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ایک اور بار طلبی

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک اور بار دفتر خارجہ طلب کرلیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر گئی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایل او سی سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے سیزفائر کی خلاف ورزیوں پر احتجاج اور مذمت کی گئی ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج نے ایل او سی کے جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرز پر 19اور 20اکتوبر کو بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر ہم اپنا دفاع کریں گے بھارتی فائرنگ سے 5شہری شہید، خواتین، بچوں سمیت 6 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج ایل اوسی پر تسلسل سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ بھارت کی طرف سے2017 سےجنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کیلیے خطرہ ہے، پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ 2003ء کی جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی افواج کو جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کرے جبکہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت امن و امان کو برقرار رکھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کے امن مشن کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کردار ادا کرنے دے۔

تازہ ترین