• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفی عبدالخالق کی وفات پر دینی حلقوں کا اظہار غم

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ) معروف دینی سیاسی وسماجی حوالے سے منفرد آواز الحاج صوفی عبدالخالق المعروف بادشاہ سلامت کی وفات پر برطانیہ کے دینی حلقوں میں انتہائی رنج وغم کا اظہار مرحوم کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اس حوالے سے الجامعہ صفۃ السلام بریڈفورڈ میں آستانہ عالیہ فیض پور شریف سے دلی عقیدت و محبت رکھنے والے حضور غریب نواز حضرت ثالث پیر محمد فاضل رحمۃ اللہ علیہ کے معتقد اور صاحبزادہ پیر محمد عتیق الرحمن فیض پوری رحمۃ اللہ علیہ کے دست راست جمعیت علما جموں وکشمیر کے سینئر رہنما الحاج صوفی عبدالخالق کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سادات اور علما کرام نے شرکت کی، آستانہ عالیہ فیض پور شریف کے سجادہ نشین فضیلت الشیخ پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی نے اپنے ٹیلی فونک پیغام میں کہا کہ الحاج صوفی عبدالخالق صاحب انتہائی نڈر انسان تھے آستانہ عالیہ فیض پور شریف کے ساتھ نہ صرف ان کی وابستگی رہی بلکہ وہ حقیقی معنوں میں دربار شریف کے انتظامی امور کے روح رواں تھے، مسلک اہلسنت کی ایک مضبوط آواز تھے قائد ختم نبوت صاحبزادہ پیر محمد عتیق الرحمٰن فیض پوری رحمۃ اللہ علیہ کی تحریک ختم نبوت کے عظیم سپاہی تھے انہوں نے تحریک ختم نبوت کے بڑے اکابرین کے ساتھ مل کر فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کیا ان کی وفات سے نہ صرف فیض پور شریف بلکہ پورا خطہ آزادکشمیر میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جسے پُر نہیں کیا جا سکے گا۔ ریفرنس سے صاحبزادہ پیر انوار الحق قادری ،صاحبزادہ اسرار الحق اویسی ،پیر سید شعیب حسین شاہ ، پیر سید ریاض حسین شاہ ،علامہ ظفر محمود فراشوی ،مفتی غلام سرور نقشبندی ،علامہ صدیق الکوثر ،علامہ دلشاد حسین القادری ،حافظ طارق محمود ربانی ،حافظ محمد عظیم ،علامہ سجاد رومی ،علامہ مسرور الحسینی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے صوفی عبدالخالق المعروف بادشاہ سلامت کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلک اہلسنت کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر اراکین روحانی ویلفیئرسوسائٹی یوکے مولاناپیرمحمداحمدنقشبندی ووسٹر، صاحبزادہ حافظ محمدظہیراحمدنقشبندی،مولاناحافظ نثار احمد رضا،مولاناحافظ عبدالعزیزنقشبندی ،مولانا قاری محمداورنگزیب نقشبندی،حافظ محمد موسیٰ ،مفتی عبدالشکور ،مولوی محمد رفیق نقشبندی ،الحاج ظہور احمد ،حافظ محمد شبیر ،قاری ظہیر اقبال ،راجہ حمید الرحمٰن ،حافظ محمد بشیر ،حافظ امجد محمود ،محمد امین، لیاقت مغل اور دیگر نے صوفی عبدالخالق کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے درجات بلندی کے لیے خصوص دعا کی صوفی عبدالخالق گزشتہ روز طویل علالت کے بعد اسلام آباد ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے نماز جنازہ اتوار 20 اکتوبر کو فیض پور شریف میں پیر محمد حبیب الرحمٰن محبوبی کی امامت میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔
تازہ ترین