• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی خاتون کے ہاں زائد وزن بچی کی پیدائش

سڈنی ( جنگ نیوز) آسٹریلوی خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے وزن نے تمام لوگوں کو حیران کردیا۔ ایما ملر اور ڈینیل کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام انہوں نے ریمی فرانسس رکھا، یہ جوڑا آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں رہائش پذیر ہے ۔ ان کے ہاں جب بیٹی کی پیدا ہوئی تو بچی کے زائد وزن پر نا صرف بچی کے والدین بلکہ اسے دیکھنے والے تمام لوگ ہی حیرت زدہ وہ گئے۔ اس کی والدہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی’چھوٹے سومو پہلوان‘ کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ عام طور پر آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے بچوں کا اوسطً وزن 3کلو گرام تک ہوتا ہے جبکہ ریمی کا وزن 6 کلو گرام تھا۔بچی کی والدہ ایما کا کہنا تھا کہ میری بیٹی’چھوٹے سومو پہلوان‘ کی طرح دکھائی ہے، میری یہ توقع تھی کہ میرا بچہ عام بچوں کے مقابلے میں تھوڑا بڑا ہوگا کیونکہ میں ذیابطیس کی مریضہ ہوں مگر میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میری بیٹی اس قدر وزنی ہو گی۔ آسٹریلوی جوڑے کے پہلے بھی دو بچے ہیں جن میں سے ایک بچہ 2 سال اور دوسرا 4 سال کا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے یہ دونوں بچے بھی عام بچوں کے مقابلے میں پیدائش کے وقت زیادہ بڑے تھے جن میں سے ایک بچہ 5.5 کلو گرام جبکہ دوسرا 3.8 کلو گرام کا تھا۔نومولود ریمی کا شمار ان آسٹریلوی نوزائیدہ بچوں میں ہوتا ہے جن کا وزن 9.9 پونڈ (4.5 کلوگرام) سے زیادہ ہے اور ان کی تعداد 1.2 فیصد ہے۔ ریمی کے والد ڈینیل کا کہنا ہے کہ جب میں اپنی بیٹی ریمی کے ساتھ چہل قدمی کرتا رہتا ہوں تو اس کے آس پاس ہمیشہ لوگوں کا ہجوم لگ جاتا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کا سب سے زیادہ بھاری بچہ 1955 میں اٹلی میں پیدا ہوا تھا جس کا وزن 10 کلو گرام تھا ۔
تازہ ترین