• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکوٰۃ فنڈ ز سے امداد حاصل کرنیوالے اداروں کا آڈٹ ہوگا،صوبائی وزیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر زکوٰۃو عشر ، اینٹی کرپشن اور آبپاشی سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ سندھ کے محکمہ زکوۃ کے فنڈ ز سے امداد حاصل کرنے والے اداروں کا آڈٹ ہوگا ۔ضلعی اور مقامی زکوۃ فنڈز ضرورت مند لوگوں اور مستحقین تک پہنچ رہا ہے اس کا آڈٹ کرایا جائے گا ۔ زکوۃ فنڈز کے استعمال میں شفافیت کو خصوصی اہمیت دی جائےاور اس ضمن میں انہوں نے محکمے کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستحقین زکوۃ کا ڈیٹا اپ ڈیٹ رکھیں ۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ زکوۃ وعشر ایکٹ 2011 کے سیکشن 11 کے تحت لازمی ہے کہ آڈیٹرجنرل سندھ زکوۃ فنڈ ز کا سالانہ آڈٹ کریں گے جس میں کٹوتی کرنے والی ایجنسی یا زکوۃ وصول کرنے والے ادارے کے اکاؤنٹس شامل ہیں۔صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر ،اینٹی کرپشن اور آبپاشی سہیل انور سیال نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زکوۃ فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے موصول شدہ شکایت کے ازالے کے لئے افسران و عملہ شکایت کنندہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان کی شکایت کا بروقت ازالہ ہوسکے ۔

تازہ ترین