آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دھرنے کے شرکاء کو گراؤنڈ یا پارک میں اجتماع کی اجازت پر مشاورت

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جے یو آئی ( ف ) کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے قانونی وآئینی ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں دھرنے کے شرکاء کو کسی گراؤنڈ یا پارک میں اجتماع و تقاریر کرنے کی اجازت پر مشاورت شروع کر دی گئی ہے‘ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے وزارت قانون سے رائے طلب کی ہے کہ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے سے متعلق جو فیصلہ صادر فرمایا تھا اسکی روشنی میں اگر دھرنا شرکاء سے نمٹا جائے تو قانونی رائے کیا ہو گی۔ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی فیصلہ میں واضح ہدایات ہیں کہ عام شہریوں کے حقوق کو کسی صورت سلب نہ ہونے دیا جائے اور ٹریفک کی روانی بحال رہنا چاہئیے، جس کسی نے دھرنا یا مارچ کرنا ہے تو وہ کرے تاہم اجتماع اور دھرنا اسلام آباد انتظامیہ سے اجازت لیکر کسی پارک یا گراؤنڈ میں دیا جا سکے گا، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی صورت میں اسلام آباد کو دھرنا سے پاک کرنے

کیلئے قانونی اقدامات اٹھانے کا حتمی فیصلہ رواں ہفتہ کریگی، جبکہ جمعیت علماء اسلام ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ د ھر نے ، جلوس ور مارچ سے متعلق کسی سے بھی اجازت طلب نہیں کریں گے اور نہ ہی حکومت سے کسی پارک یا گراؤنڈ کی استدعا کریں گے، مری روڈ، ، شاہراہ دستور، ایکسپریس، ہائی وے پر عوامی سمندر ہو گا وہاں قانون کی نہیں سنی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید