• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ماہرین نے لافانی لیتھیم آئن بیٹری ایجاد کرلی، آگ لگنے کا خطرہ ختم

ماہرین نے لافانی لیتھیم آئن بیٹری ایجاد کرلی، آگ لگنے کا خطرہ ختم


کراچی (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک ایسی لیتھیم آئن بیٹری ایجاد کرلی ہے جس میں آگ لگنے کا خطرہ ہے اور نہ ہی یہ پھٹ کر انسانوں کیلئے خطرناک ثابت ہوتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بیٹری کا ڈیزائن انتہائی لچکدار ہے اور یہ آتش گیر مواد کی بجائے محفوظ پولیمر سے تیار کی گئی ہے جس سے اس میں آگ لگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ بیٹری پہلے ایجاد ہو چکی ہوتی تو سام سنگ کے نوٹ 7؍ موبائل میں بیٹری کا مسئلہ ہی پیدا نہ ہوتا۔

تازہ ترین