• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین تھر کول کو ڈیزل میں بدلنے کیلئے پاکستان کی مدد کو تیار

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) چین تھر کول کو ڈیزل میں بدلنے کیلئے بھی پاکستان کی مدد کو تیار ہے اور اس حوالے سے پاکستانی حکام نے چین کی شین ہوا ننگ ژیا کول انڈسٹری سے رابطہ کرلیا ہے جسے کول کو مائع میں تبدیل کرنے کیلئے جانا جاتا ہے۔ شین ہوا ننگ ژیا کول انڈسٹری گروپ چین کے سب سے بڑے کول پروڈیوسر کا ذیلی ادارہ ہے۔ یہ گروپ کول کو آئل میں تبدیل کرنے کا پراجیکٹ شمال مغربی چینی ریجن ننگ ژیا میں لگا چکا ہےجو دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پلانٹ ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے پٹرولیم ندیم بابر نے دی نیوز کو بتایا کہ ہم نے مذکورہ کمپنی کی انتظامیہ کے ساتھ ابتدائی ملاقات کرلی ہے اور کامیاب معاہدے تک پہنچنے کیلئے مزید مذاکرات بھی کیے جائیں گے اور یہ اہم پیشرفت اس وقت ہوئی ہے جب وزیراعظم عمران خان 8 اکتوبر کو چین گئے تھے اور اپنے وفد کا رکن ہونے کے ناطے وہ مذکورہ چینی کمپنی کی اعلیٰ انتظامیہ سے ملاقات کرچکے ہیں۔
تازہ ترین