راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانانے کہا ہے کہ مری میں امن وامان کاقیام یہاں کے قانون پسندمیزبانوں اور باہر سے آنے والے مہمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے،قانون شکنی کوئی بھی کرے قانون تو حرکت میں آئے گا،جہاں پر پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کی عمل داری کو یقینی بنائے وہاں پر مری کے ہر طبقہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحمل اور برداشت سے سیاحوں کے ساتھ پیش آئیں یہ مثبت رویہ ان کے کاروبار اور معیشت کے استحکام کا باعث بنے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملکہ کوہسار مری میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سی پی او نے کہا کہ ایس پی صدر روزانہ کی بنیاد پر ملکہ کوہسار مری میں امن و امان کے حوالے سے نافذ پلان سے متعلق مجھے آگاہ کریں گے۔