راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) مشیر وزیر اعلیٰ برائے ہارٹیکلچر اینڈ ٹورزم و چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے گلورئیس راولپنڈی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا اور دیگر اداروں کے سربراہان نے شرکت کی، اجلاس میں راولپنڈی شہر کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پردروازے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ،فوڈ سٹریٹکا قیام ، شاپ بورڈز کے سٹینڈرڈز بنانے، فوارہ چوک میں لائٹنگ افیکٹ اور لوہے کی گرل لگا نےاور چاندنی چوک سے مریڑھ حسن تک میٹرو پلرز پر لائٹنگ کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس کے آخر میں مشیر وزیر اعلیٰ نے تمام پروجیکٹس کو پرائیویٹ سیکٹرز کی مدد سے ممکمل کرنے اور سرکاری وسائل کو کم سے کم استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی۔