• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

19 گھنٹے طویل نان اسٹاپ ہوائی پرواز کا کامیاب تجربہ

19 گھنٹے طویل نان اسٹاپ ہوائی پرواز کا کامیاب تجربہ


آسٹریلوی ایئر لاین نے دنیا کی طویل ترین نان اسٹاپ کمرشل مسافر پرواز کی کامیاب آزمائش کرلی۔

49 افراد پر مشتمل بوئنگ 787-9 کی پرواز نیویارک سے سڈنی کا 10 ہزار 66 میل کا فاصلہ 19 گھنٹے اور 16 منٹ میں طے کرنے میں کامیاب رہی۔

رپورٹ کے مطابق اگلے ماہ یہ کمپنی لندن اور سڈنی کے درمیان نان اسٹاپ پرواز کا ٹیسٹ کرے گی۔

اگر یہ تجربات کامیاب رہے تو آسٹریلوی فضائی کمپنی 2022 یا 2023 تک اس سروس کا آغاز کرے گی۔

تازہ ترین