• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں بلند کرینوں کو دھماکے سے اڑادیا گیا

امریکا میں بلند کرینوں کو دھماکے سے اڑادیا گیا


امریکا میں بلندو بالا کرینوں کودھماکا خیز مواد سے لمحوں میں زمین بوس کردیا گیا۔

یہ مناظر امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیو اور لینزمیں دیکھے گئے جہاں گذشتہ ہفتے گرنے والی زیر تعمیر ہوٹل ہارڈ راک کی دو کرینوں کو صرف چند سیکنڈ میں دھوئیں کے بادل اُڑاتے ہوئے گرادیا گیا۔

کرینوں کو گرانے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کر کے اُنہیں زمین بوس کردیا گیا جبکہ اس منظر کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

واضح رہے کہ متعلقہ ہوٹل کی عمارت کا کچھ حصہ گذشتہ ہفتے گر گیا تھا جس میں تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے اور اسی حادثے کی وجہ سے ان کرینوں کو گرایا گیا ہے۔

تازہ ترین